ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / حنیف آباد میں نئی سڑک کی تعمیر : سڑک کے لئے جھاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع

حنیف آباد میں نئی سڑک کی تعمیر : سڑک کے لئے جھاڑیوں کو نکالنے کا کام شروع

Mon, 06 Nov 2017 20:37:50    S.O. News Service

بھٹکل :6/ نومبر (ایس اؤنیوز)محکمہ آب پاشی ، بندرگاہ اور اندرونی آبی نقل وحمل بھٹکل کے زیرنگرانی شہر کے حنیف آباد علاقے میں  75لاکھ روپیوں کی لاگت سے سڑک تعمیر کے منصوبے کو  عملی جامہ پہنانے کے لئے آج یہاں جھاڑیوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

مولوی عبداللہ رکن الدین کی دُعا سے آج صفائی کے کام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پرہیبلے پنچایت ممبر سید علی مالکی ، حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کے ممبران،  نثار احمد رکن الدین ، ایس ایم سید عبدالقادر، شبیر کندن گوڈا، عبدالسلام کولا، امان اللہ کولا، عبدالغفور، فیصل ،  عبدالقادر کولا وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ حنیف آباد کے مکینوں کی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے سے قومی شاہراہ تک نئی سڑک تعمیر کی جائے۔اس تعلق سے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ جات اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی گئی تھی  جس کو دیکھتے ہوئے  رکن اسمبلی نے اپنے  فنڈ سے سڑک کی تعمیر کو منظور کیا تھا۔ بتایا گیا  ہےکہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا اگلے دوچار دنوں میں سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوشین کنسٹرکشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈنامی کمپنی کو اس  سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیاہے۔


Share: